The news is by your side.

Advertisement

‘سعودی سفارتکار کے مجرمان کو جلدقانون کی گرفت میں لائیں گے’

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے یقین دلایا ہے کہ سعودی سفارتکار حسن القہطانی کےمجرمان کوجلدقانون کی گرفت میں لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں پاک سعودی دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیرداخلہ نے ملاقات میں یقین دہانی کروائی کہ سعودی سفارتکار حسن القہطانی کےمجرمان کوجلدقانون کی گرفت میں لائیں گے تمام مجرمان کےایف آئی اےکےذریعےریڈنوٹس جاری کردئیے مجرمان کوپکڑنےکیلئےتمام وسائل بروئےکارلائیں گے۔

راناثنااللہ نے دوٹوک کہا کہ پاک سعودی تعلقات خراب کرنےکی کسی بھی سازش کوناکام بنائیں گے پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان سیکیورٹی تعاون مزیدبڑھائیں گےپاکستان اور سعودی عرب ملکرداخلی اورعلاقائی سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کےتعلقات انتہائی دیرینہ اور برادرانہ ہیں پاکستان کےعوام خادمین حرمین شیریفین سےمحبت رکھتےہیں سعودی عرب نےپاکستان کے مشکل حالات میں ہمیشہ مددکی، 3 ارب ڈالر کا رول اوور پاکستان کی معیشت کیلئےانتہائی ناگزیر تھا وزیراعظم کا حالیہ دورہ تعلقات مزیدمضبوط بنانے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا اس دورے کیلئےانتظامات پرسعودی حکومت اورسفارتخانےکےممنون ہیں۔

سعودی سفیر نے ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان سے اس سال 81ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج ادا کریں گے رواں سال حج کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں پاکستان کیلئے روڑ ٹو مکہ پراجیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں