کراچی : ایمبینٹے فرینکفرٹ 2026 صارفین کی اشیاء کی دنیا کی سب سے بڑی بین الاقوامی تجارتی نمائش اگلے ماہ فروری میں ہوگی
مذکورہ نمائش 06سے 10 فروری 2026 تک میسے فرینکفرٹ جرمنی میں منعقد کی جائے گی۔ میسے فرینکفرٹ ایک بڑا بین الاقوامی نمائشی مرکز ہے جہاں سال بھر میں بہت سی بڑی اور اہم تجارتی نمائشیں منعقد ہوتی ہیں جو مختلف شعبوں جیسے لائیٹنگ، صارف مصنوعات، فیشن اور بہت سی مصنوعات کا احاطہ کرتی ہیں۔
یہ نمائش عالمی سطح پر ایک جامع اور مؤثر سورسنگ پلیٹ فارم کے طور پر جانی جاتی ہے اور دنیا بھر سے نمائش کنندگان اور خریداروں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے، جس کے باعث ایمبینٹے کو صارفین کی اشیاء کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش کا درجہ حاصل ہے۔
پاکستان اس سال 13 نمائش کنندگان کے ساتھ اس عالمی نمائش میں شرکت کررہا ہے، جہاں ملک کی پیداواری اور برآمدی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان 06 پاکستانی نمائش کنندگان کی معاونت کر رہی ہے، جن میں انایا سالٹ کرافٹ، ڈارسن / گرینڈ وزیر ٹیبل ویئر، سلیکشنز، اٹلس اسپورٹس، پاکستان سووینئرز، اور صفہ انڈسٹریز شامل ہیں۔
ایمبینٹے نمائش میں مصنوعات کی وسیع اقسام پیش کی جاتی ہیں، جن میں گلوبل سورسنگ، بیوٹی اینڈ باتھ، کیریٹ، ڈائننگ، گِونگ، لیونگ، آفس سپلائز، اسکول سپلائز، تحائف، پیکیجنگ اور سجاوٹی اشیاء شامل ہیں۔


