جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

ایمبینٹے اینڈ پیپر ورلڈ فرینکفرٹ 2026 میں 13 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (08 فروری 2026): ایمبینٹے اور پیپر ورلڈ فرینکفرٹ 2026 کے افتتاح کے ساتھ 6 فروری کو عالمی صارف اشیا کے سیزن کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جو میسے فرینکفرٹ میں 10 فروری تک جاری رہے گا۔

یہ نمائش دنیا کی معروف ترین بین الاقوامی صارف اشیا کی تجارتی نمائش سمجھی جاتی ہے، جہاں عالمی خریدار، سپلائرز اور صنعتی ماہرین اکٹھے ہو کر آنے والے سال کے لیے سورسنگ اور ڈیزائن کے نمایاں رجحانات متعین کرتے ہیں۔

اس سال کی نمائش پہلے سے زیادہ وسیع اور متحرک ہے، جس کی نمایاں وجہ پیپر ورلڈ کے تمام شعبوں کا ایمبینٹے میں موجود ہونا ہے۔ اس توسیع سے آفس سپلائیز، اسٹیشنری، کاغذ اور تخلیقی مصنوعات کے شعبوں کو نئی توانائی ملی ہے اور مختلف کیٹیگریز میں کاروباری مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

پاکستانی نمائش کنندگان، جن میں ڈالر انڈسٹریز بھی شامل ہیں، کے لیے یہ توسیع شدہ پلیٹ فارم عالمی خریداروں تک براہِ راست رسائی فراہم کرتا ہے، جو جدت، پائیداری اور ڈیزائن پر مبنی مصنوعات کی تلاش میں ہیں۔

فرینکفرٹ میں ہونے والے ٹیکسٹائل ایگزیبیشن میں شرکت کے لیے پاکستان تیار

پاکستان اس نمائش میں 12 نمائش کنندگان کے متنوع گروپ کے ساتھ شرکت کر رہا ہے، جو صارف اشیا کی تیاری میں ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہے ہیں۔ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) 6 کمپنیوں کی معاونت کر رہی ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں