پیر, جون 8, 2026
اشتہار

انمول پنکی کے بعد ’امبرین عرف گڈی‘ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے واہی منشیات فروش ’امبرین عرف گڈی‘ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹاسک فورس نے کارروائی ہٹڑی تھانے کی حدود علی آباد کالونی میں کی اور اس دوران منشیات فروش خاتون امبرین عرف گڈی کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ سے تین کلو سے زائد چرس اور 23 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے خلاف مختلف تھانوں اور ایکسائز میں 6 مقدمات درج ہیں۔

یہ پڑھیں: اے آر وائی نیوز نے انمول پنکی کے لاہور کے گھر کا کھوج لگالیا

واضح رہے کہ بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے میں انمول پنکی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے، عدالت نے ملزمہ پنکی کو دیگر مقدمات میں عدالتی تحویل میں جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

عدالت نے ملزمہ کو بغدادی پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزمہ انمول پنکی کو 15 مقدمات میں سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں انمول پنکی سمیت متعدد افراد کے نام پی این آئی ایل میں شامل کردیے گئے ہیں، ملزمہ پنکی کے دو سابق شوہر اور 2 بھائیوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں