ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

حیدرآباد سے گرفتار منشیات فروش امبرین گڈی کا شوہر بھی پولیس افسر نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر حیدرآباد سے گرفتار منشیات فروش امبرین عرف گڈی چانڈیو کا شوہر بھی سابق پولیس افسر نکلا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد کے 10 پولیس اہلکار و افسران کا امبرین گڈی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، سابق ڈی ایس پی کے خلاف بھی جانچ جاری ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ رشتے داروں کے ذریعے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرتی تھی، ملزمہ کا قریبی رشتے دار یونیورسٹی کا طالب علم اور منشیات نیٹ ورک چلاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حیدرآباد رینج میں ملزمہ کے 7 کارندوں کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزمہ کے نیٹ ورک کے مزید کارندوں کے لیے اسکروٹنی جاری ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل ٹاسک فورس نے کارروائی ہٹڑی تھانے کی حدود علی آباد کالونی میں کی اور اس دوران منشیات فروش خاتون امبرین عرف گڈی کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمہ سے تین کلو سے زائد چرس اور 23 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزمہ کے خلاف مختلف تھانوں اور ایکسائز میں 6 مقدمات درج ہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں