راولپنڈی: ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس اور آئل ٹینکڑ میں خطرناک تصادم ہوا جس کے نیتجے میں ریسکیو اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ہکلہ موٹروے انٹرچینج کےقریب ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوگیا، حادثے میں ریسکیو 1122 کے اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کی امدادی ٹیم مریض کو جنڈ سے راولپنڈی منتقل کررہی تھی، ہکلہ کے قریب ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوئی۔
- Advertisement -
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ریسکیو اہلکار کی شناخت 30 سالہ محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔