تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارت میں 8 کلومیٹر سفر کے 9 ہزار روپے ایمبولنس چارجز

کولکتا: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے صدر مقام کولکتا میں ایک پرائیویٹ ایمبولینس نے کورونا مریض کی منتقلی کے لیے صرف 8 کلومیٹر سفر کے عوض 9 ہزار روپے سروس چارجز بٹور لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 80 سالہ شخص کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے وینٹر لیٹر سپورٹ فراہم کی گئی۔

آئی سی یو میں مریض کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا جس پر مریضو کو آئیسولیشن منتقل کر دیا گیا اور اہل خانہ نے مالی استطاعت نے ہونے کی وجہ سے لائف سپورٹ نہ دینے کی درخواست دے دی۔

Kolkata: Ambulance operator extorts Rs 9,000 for 8-km ride from ...

اس دوران اہل خانہ نے دوسرے اسپتال میں مریض کے لیے انتظام کر لیا، مریض کی منتقلی کے لیے جب پرائیویٹ ایمبولنس سروس کی خدمات حاصل کی گئیں تو اس نے 8 کلومیٹر سفر کے 9 ہزار روپے وصول کر لیے۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس مشکل حالات میں بھی صرف 15 منٹ سفر کے 9 ہزار روپے کی کثیر رقم ادا کی گئی جب کہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ مریض کے اہل خانہ سے معاوضہ طے ہوا تھا اور انہوں نے خود ان پیسوں پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

Comments

- Advertisement -