جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

65 ایمبولینسوں کی خریداری، سندھ میں غریب کسانوں کے بیمار جانوروں کا علاج گھر کی دہلیز پر ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (01 نومبر 2025): حکومتِ سندھ غریب کسانوں کے بیمار جانوروں کو گھر کی دہلیز پر علاج کی فراہمی کے منصوبے کے لیے ایمبولینسیں خرید رہی ہے۔

صوبائی حکومت نے سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکواکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت 65 موبائل ایمبولینسیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، محمد علی ملکانی نے ملکی کمپنی کی تیار کردہ موبائل ایمبولینس کا معائنہ کیا۔

سندھ کے غریب کسانوں کو ان کے گھر کی دہلیز پر جانوروں کی مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے، عالمی بینک کے تعاون سے لائیو اسٹاک کے محکمے کے تحت شروع کیے گئے ’’سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکواکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ‘‘ کے ذریعے 65 موبائل ایمبولینسیں خریدی جا رہی ہیں۔

ایمبولینسیں سندھ لائیو اسٹاک

یہ بات صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے آج اپنی آفس کے باہر ایک ملکی کمپنی کی تیار کردہ موبائل ایمبولینس کا نمونہ چیک کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر کاظم جتوئی بھی موجود تھے۔ انھوں نے ایمبولینس میں جانوروں کی صحت کے لیے نصب آلات کا جائزہ لیا۔

ٹریفک کے بعد ماحولیاتی قوانین، ڈی جی سیپا کا سخت بیان جاری

صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے کہا کہ ’سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکواکچر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ‘ کے تحت یہ 65 موبائل ایمبولینسیں لائیو اسٹاک کے 3 ونگز، لائیو اسٹاک اینیمل ہسبنڈری، لائیو اسٹاک اینیمل بریڈنگ، اور سینٹرل ویٹرنری اینڈ ڈائگنوسٹک لیبارٹری ٹنڈو جام کے علاوہ چوتھے فشریز ونگ کے لیے کھلے ٹینڈر سسٹم کے تحت خریدنے کا ارادہ ہے۔

محمد علی ملکانی نے کہا کہ ہم سندھ کے غریب مویشی مالکان کے جانوروں کے علاج کی سہولت ان کے گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا چاہتے ہیں، جس کے تحت ایک ہی وقت میں بیماری کی تشخیص اور علاج ممکن ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کے کسانوں کی مدد کے لیے ایک نہایت اہم قدم ہے، جس کے لیے ہم دن رات محنت کر رہے ہیں۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں