بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

امیر بالاج قتل کیس کا گرفتار ملزم طیفی بٹ دبئی سے لاہور منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو پولیس نے دبئی سے لاہور منتقل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ طیفی بٹ کو نجی ایئرلائن کے ذریعے لاہور منتقل کرکے جے آئی ٹی کے حوالے کیا گیا ہے۔

گزشتہ رات طیفی بٹ کو دبئی سے کراچی پہنچایا گیا جہاں سے ڈومیسٹک ایئرلائن کے ذریعے لاہور منتقل کیا گیا۔

طیفی بٹ کو امیر بالاج قتل کیس میں دبئی سے حراست میں لیا گیا تھا۔

ملزم طیفی بٹ کو 70 سال میں پہلی مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے اس سے قبل جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں اس میں ملزم گرفتار ہوکر جیل نہیں گیا تھا۔

طیفی بٹ سے سی ٹی ڈی کے ہیڈ کوارٹر میں تفتیش کی جائے گی۔

یہ پڑھیں: امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے کیسے گرفتار ہوا؟ پولیس نے ساری کہانی بتادی

واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا، ڈی ایس پی خالد وریا پہلے سے دو ملزمان کی گرفتاری کے سلسلے میں دبئی میں موجود تھے۔

انہوں نے دبئی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی جس دوران طیفی بٹ بھی ایک فلیٹ میں موجود تھا، خالد وریا نے ملزم کو پہچان کر دبئی پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا گیا۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں