شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کے شوہر و اداکار امیر گیلانی کا ہیئر اسٹائل مداحوں کو پسند آگیا جسے شاہد کپور کی فلم ’دیوا‘ کے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ امیر گیلانی نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ بولڈ بز کٹ ہیئر اسٹائل میں دکھائی دیے اور ان کا یہ انداز تیزی سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اہلیہ ماورا حسین نے بھی ان کے ہیئر اسٹایل کو پسند کیا اور ’اوکے‘ لکھا۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے نئے ہیئر اسٹائل کو شاہد کپور کی فلم ’دیوا‘ کے لک سے تشبیہ دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ امیر گیلانی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جبکہ فروری 2025 میں امیر اور ماورا حسین شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
یہ پڑھیں: ماورا حسین کے شوہر امیر گیلانی کون ہیں؟
امیر گیلانی کا تعلق پاکستان کے معزز اور پڑھے لکھے گھرانے سے ہے۔ ان کے دادا سید افتخار حسین گیلانی معروف قانون دان اور سیاستدان رہے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی کابینہ میں 1988 سے 1990 تک وفاقی وزیر قانون کے طور پر خدمات انجام دیں۔
ماورا حسین کے شوہر نے 2022 میں ہارورڈ لاء اسکول سے گریجویشن کیا۔ قانون کی ڈگری رکھنے کے باوجود انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ اس کے علاوہ، امیر گیلانی نے مختلف میوزک ویڈیوز میں بھی پرفارم کیا۔
ایک پرانے انٹرویو میں امیر گیلانی اور ماورا حیسن نے پہلی ملاقات کو فلمی ملاقات قرار دیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


