منگل, جون 9, 2026
اشتہار

جماعت اسلامی نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر آئینی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ غیر آئینی ہے۔ مرکز اور صوبوں میں ایک تاریخ پر الیکشن کرانے کا اعلان کیا جائے اور الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو بلا کرایک تاریخ پر اتفاق کرائے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے سیاست، معیشت اور جمہوریت سب کو تباہ کردیا ہے اور ان کی وجہ سے لوگ آج آٹے کے لیے قطاروں میں کھڑے مر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں 30 اپریل کو صوبائی اسمبلی کے الیکشن کرانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم دو روز قبل الیکشن کمیشن نے مذکورہ الیکشن شیڈول منسوخ کر دیا تھا۔

پی ڈی ایم حکومت نے الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کی تائید جب کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں