بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

گیس کے بلوں میں زائد وصول کیے گئے پیسے عوام کو واپس کئے جائیں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گیس کے آئندہ بلوں میں زائد وصول کیے گئے پیسے لوگوں کو واپس کئے جائیں، عدالتی فیصلے میں این آر او کو کالا قانون قرار دیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور مرکز منصورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کی بالادستی ہوتی تو آج این آر او یا ڈیل کی باتیں نہ ہوتیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے میں بھی این آر او کو کالا قانون قرار دیا گیا ہے، سپریم کورٹ گزشتہ این آر او سے فائدہ اٹھانے والوں کو طلب کرے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ حکومت گیس کی اوور بلنگ میں ملوث ذمہ داران کا کڑا محاسبہ کرے، گیس کے آئندہ بلوں میں عوام سے زائد وصول کیے گئے پیسے لوگوں کو واپس کئے جائیں۔

اسٹیٹ بینک نے مقامی قرضوں کے جو اعداد و شمار بتائے وہ انتہائی تشویش ناک ہیں، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کا سارا زور صرف قرضوں کے حصول پر ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں