تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

جماعت اسلامی کا ملک بھر میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پورے ملک میں فوری عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے، ملکی مسائل کا حل الیکشن میں ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم یا پی ٹی آئی کو100بار بھی حکومت ملے تو بھی یہ لوگ ملک ٹھیک نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف عام انتخابات کا انعقاد ہی ملک کو موجودہ مسائل اور بحران سے نکال سکتا ہے، لہٰذا پورے ملک میں فوری عام انتخابات کا انعقاد کیا جائے۔

سراج الحق نے کہا کہ اتنے وسائل کے باوجود ہم مقروض قوم بن گئے ہیں، ایک ہزار کلومیٹر ساحل اور زرعی ملک کے باوجود غربت ناچ رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے موجودہ حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں کہنا چاہتا ہوں کہ آئندہ بجٹ میں سودی نظام کے خاتمے کا اعلان کریں۔

آج بنگلادیش، افغانستان اور بھارت کی کرنسی ہم سے کہیں بہتر ہے، قوم سے کہتا ہوں کہ ان کی آپس کی لڑائی صرف اقتدار کے لیے ہے، اس حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو مسائل میں اضافہ ہوگا،

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 24کروڑ عوام کا ملک ہے جو ایک نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا، 75سال سے یہاں ہر تجربہ ناکامی سے دوچار ہوا۔

 

Comments

- Advertisement -