جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

نہیں چاہتی کوئی شخص زندگی میں آئے اور سب کچھ بدل دے، امیشا پٹیل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

اداکارہ امیشا پٹیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور اس دوران مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

اس دوران ایک مداح نے پوچھا کہ آپ کب شادی کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

جواب میں اداکارہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور میں اپنی زندگی آزادانہ طور پر گزارنے میں بہت خوش ہوں۔‘

Lifestyle News – Latest Entertainment News, Celebrity Gossip

اداکارہ نے کہا کہ ’میرے پاس 10 کے قریب لوگ ہیں جن میں قریبی خاندان کے افراد اور دوست شامل ہیں جو مجھ سے پیار کرتے ہیں اور میری حمایت کرتے ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں یہ برداشت نہیں کرسکتی کہ کوئی شخص زندگی میں داخل ہو اور سب کچھ بدل دے۔‘

امیشا پٹیل کے مداحوں کی جانب سے ان کے مزاحیہ ردعمل اور طرز زندگی کے انتخاب میں اعتماد کو سراہا جارہا ہے جس سے اداکارہ خوش ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں