منگل, مئی 12, 2026
اشتہار

لڑکے آج تک شادی کی پیشکش کر رہے ہیں، امیشا پٹیل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (19 ستمبر 2025): ’غدر‘ اور ’کہو نا پیار ہے‘ جیسی سُپرہٹ فلموں سے شہرت پانے والی بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے اب تک شادی نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔

50 سالہ میشا پٹیل حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے نہ صرف یہ بتایا کہ وہ اب تک اکیلی کیوں ہیں بلکہ یہ بھی انکشاف کیا کہ لڑکے آج بھی ان سے شادی کے خواہش مند ہیں۔

پوڈکاسٹ میں بالی وڈ اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی اور سنگل ہونے کی وجوہات کے بارے میں کھل کر بات کی جبکہ یہ بھی بتایا کہ وہ اسکول میں لڑکوں کے پیچھے دوڑتی تھیں۔

امیشا پٹیل نے کہا کہ جو لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں وہ آپ کے کیریئر کی ترقی چاہیں گے، میں نے اپنے کیریئر کیلیے بہت کچھ کھویا ہے اور محبت کیلیے بھی بہت کچھ کھویا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے دونوں چیزوں کو ایک دوسرے کیلیے قربان کیا اور مجھے لگتا ہے میں نے دونوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

انہوں نے مثال دی کہ فلموں میں آنے سے قبل ایک سنجیدہ رشتے میں تھی، لڑکے کا تعلق جنوبی بمبئی کے ایک بہت بڑے صنعتی خاندان سے تھا جیسے میرا ہے، ہم دونوں کا پس منظر اور تعلیم بھی ایک جیسی تھی، سب کچھ مناسب تھا لیکن جب میں نے فلموں میں جانے کا فیصلہ کیا تو اس نے عوامی سطح پر آنے سے انکار کیا، میں نے محبت پر اپنے کیریئر کو ترجیح دی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شادی کیلیے اب بھی پوری طرح تیار ہوں اگر مجھے کوئی لائق شخص مل جائے، جو شخص مجھے ہر چیز میں سمجھے وہی میرا ساتھی ہوگا۔

امیشا پٹیل نے انکشاف کیا کہ اب بھی بہت سارے بڑے خاندانوں سے رشتے آ رہے ہیں، مجھ سے آدھی عمر کے لڑکے شادی کی خواہش کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں