منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

ٹام کروز سے محبت ہے ان کیلیے کچھ بھی کر سکتی ہوں، امیشا پٹیل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی (26 ستمبر 2025): معروف بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک بار پھر ہالی وڈ اسٹار ٹام کروز سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار کر دیا۔

امیشا پٹیل نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اداکارہ سے مشہور شخصیت سے محبت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے ٹام کروز کے بارے میں بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹام کروز میرا کرش ہے، اگر آپ ان کے ساتھ پوڈ کاسٹ کریں تو براہ کرم مجھے بھی اس میں مدعو کیجیے گا، میں بچپن سے ہالی وڈ اسٹار کو پسند کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکے آج تک شادی کی پیشکش کر رہے ہیں، امیشا پٹیل

’میرے پنسل باکس پر اور فائلوں میں ان کی تصویر تھی، میرے کمرے میں واحد پوسٹر بھی انہیں کا تھا۔ وہ ہمیشہ سے میری محبت رہے ہیں۔ اکثر مذاق میں کہتی ہوں کہ وہ واحد مرد ہیں جن کیلیے میں اپنے اصولوں پر سمجھوتا کر سکتی ہوں۔ میں ان کیلیے کچھ بھی کر سکتی ہوں۔‘

یہ پہلا موقع نہیں جب امیشا پٹیل نے ٹام کروز کیلیے اپنی محبت کا کھل کر اظہار کیا ہو، 2023 میں انہوں نے ہالی وڈ اسٹار کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

ریڈ کارپٹ ایونٹ کے دوران بالی وڈ اداکارہ سے پوچھا گیا تھا کہ اگر وہ کسی دوسرے اداکار کے ساتھ جگہ بدل سکتیں تو وہ کون ہوتا؟

اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اداکار کے ساتھ جگہ بدلنا چاہیں گی جسے ٹام کروز کے مقابل فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا ہو۔

امیشا پٹیل نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ان کی بہت بڑی مداح ہیں اور اگر موقع ملے تو وہ ان سے شادی بھی کر لیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں