تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

معروف اداکارہ نے خاموشی سے پانچویں شادی کرلی

نیویارک: ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈریسن نے پرڈیوسر جان پیٹر سے 52 برس کی عمر میں پانچویں شادی کرلی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ کی مشہور فلم سیریز ’بیٹ مین‘ کے پروڈیوسر جان پیٹر اور پامیلا نے بدھ کے روز خفیہ طور پر کیلی فورنیا میں شادی کی۔

دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا البتہ ہالی ووڈ اداکارہ کے عزیز اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ پامیلا نے پانچویں شادی کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جان پیٹر اور پامیلا کی پہلی ملاقات 1980 میں ہوئی جس کے بعد دونوں کے درمیان گہری دوستی ہوئی اور پھر اداکارہ نے انہیں شادی کی پیش کش بھی کی البتہ پرڈیوسر نے معذرت کرلی تھی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں کی دوستی تیس برس پرانی ہے اور وہ ایک دوسرے کو پسند بھی کرتے ہیں۔

ایک موقع پر پامیلا نے خود بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جان پیٹر سے جتنی محبت کرتی ہیں اُس کا کسی سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈین نژاد اداکارہ کی عمر 52 جبکہ جان پیٹر 74 برس کے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے 2004 میں اپنے چوتھے شوہر سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں