جمعہ, اگست 7, 2026
اشتہار

کراچی میں مین ہولز کے مسئلے کے حل کے لیے قانون میں ترامیم پیش کر دی گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (02 دسمبر 2025): شہر قائد میں مین ہولز کے مسئلے کے حل کے لیے قانون میں ترامیم پیش کر دی گئیں۔

کراچی میں کھلے مین ہولز اور اس کے باعث ہونے والی اموات کی روک تھام کے لیے ایم کیو ایم نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایکٹ میں اہم ترامیم پیش کر دیں۔

ترامیم کا ڈرافٹ ایم کیو ایم رکن اسمبلی نجم مرزا اور افتخار عالم نے سندھ اسمبلی میں جمع کرا دیا، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن (ترمیمی) بل 2025 کا مقصد کراچی میں کھلے اور غیر محفوظ مین ہولز کے باعث ہونے والی اموات اور حادثات کو روکنا اور ایسی صورت حال میں حادثات کی ذمہ داری کا تعین کرنا ہے۔ترامیم مین ہول ایم کیو ایم

لیاری ٹاؤن نے بھی کھلے مین ہولوں پر ڈھکن کی تنصیب کے احکامات دے دیے

ڈرافٹ کے مطابق یہ بل واضح حفاظتی اصول متعارف کرواتا ہے جن کے تحت تمام مین ہولز کا بند ہونا لازمی ہوگا، مرمت کے دوران بیری کیڈنگ اور وارننگ سائن لگانا ضروری قرار دیا جائے گا۔

ہر علاقے کے لیے نامزد ذمہ دار افسر مقرر ہوگا

شہریوں کی شکایت پر 24 گھنٹوں میں مسئلہ حل کرنا لازم ہوگا

غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسر یا ٹھیکے دار کے خلاف فوج داری کارروائی کی جائے گی

بل میں غفلت برتنے والوں کے لیے سزائیں بھی تجویز کی گئی ہیں:

کھلا مین ہول چھوڑنے پر سزا ہوگی

غفلت کے باعث چوٹ یا موت کی ذمہ داری ڈالی جائے گی

مین ہول کور چوری یا نقصان پہنچانے پر سخت کارروائی کی جائے گی

یہ بل حادثات کی ذمہ داری کا تعین کرتا ہے، تاکہ کسی بھی سانحے کی صورت میں متعلقہ افسر یا فرد کو قانون کے مطابق جواب دہ بنایا جا سکے۔ بل میں محکمانہ کارروائی بھی شامل کی گئی ہے، اور حکومت سے 90 دن میں قواعد بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں