تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکا نے افغان امن عمل میں پاکستان سے مدد مانگ لی

واشنگٹن: امریکا کو خطے میں پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا، افغان امن عمل میں ایک بار پھر پاکستان سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق ڈو مور کا مطالبہ کرنے والے کو ہوش آگیا، امریکا نے خطے میں پاکستان کی اہمیت ایک بار پھر تسلیم کرتے ہوئے افغان امن عمل میں مزید تعاون کا مطالبہ کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب معاون لیزا کرٹس نے کہا ہے کہ افغان امن مذاکرات میں پاکستان کا تعاون ضروری ہے، اگر پاکستان کا تعاون نہیں ہوگا تو امن عمل کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا۔

کیزا کرٹس کا کہنا تھا کہ امن عمل میں پاکستان کے مفادات کا خیال رکھنا ہوگا اور افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے خدشات پرتوجہ دینا ہوگی۔


افغانستان: عید کی آمد، طالبان نے جنگ بندی کا اعلان کردیا


امریکی صدر کے نائب معاون کا مزید کہنا تھا کہ امریکا مذاکرات میں شامل ہوگا لیکن افغان حکومت کی نمائندگی نہیں کرے گا، افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے کوششوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ افغانستان میں طالبان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر تین دن کے لیے جنگی بندی کا اعلان کیا گیا ہے، اس جنگ بندی کا اطلاق صرف مقامی فوجیوں کے لیے ہوگا جبکہ نیٹو اور امریکی فوج نے کوئی کارروائی کی تو طالبان اس کا جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ افغان حکومت نے بھی دو روز قبل عید الفطر کی آمد کے پیش نظر طالبان کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تاہم ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی گئی تو سیکیورٹی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -