تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

ٹرمپ نے چینی اشیاء پر60ارب ڈالرکے محصولات عائد کردیئے

واشنگٹن:ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جارحانہ اقتصادی پالیسیوں کے تحت چینی مصنوعات کی درآمدات پر 50 ارب ڈالر سے زائد کے محصولات عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی جانب سے ٹیکنالوجی کی چوری کے حوالے سے کی گئی تحقیقات کے بعد چینی مصنوعات پر ٹیکس لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدارتی حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’درآمدات پر محصولات عائد کرنے باوجود چین ہمارا دوست رہے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ’میں چینی صدر شی جِن پنگ کی بہت عزت کرتا ہوں’میرے اور چینی صدر کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور میں انہیں اپنا دوست سمجھتا ہوں‘۔

امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر یہ ٹیکسز ٹیکنالوجی کی چوری کو روکنے کے لیے عائد کیے گئے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مصنوعات پر ٹیکس لگانا پہلا اقدام ہے مستقبل میں مزید ایکشن لیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حکم نامے کے ذریعے امریکا میں ہونے والی چین کی سرمایہ کاری پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی اوران اقدامات سے امریکا کی اقتصادیات مزید مستحکم اور مضبوط ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے سینئر اقتصادی مشیر کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’چین غیرمنصفانہ طریقوں سے امریکی کمپنیوں کی ٹیکنالوجی زبردستی حاصل کرکے اقتصادی بنیادوں فائدہ اٹھا رہا ہے‘ چینی درآمدات پرعائد کی جانے والی ڈیوٹیز کے ذریعے چین کی صنعتی یلغار کو روکا جائے گا۔‘

امریکی صدر نے نئے محصولات کِن اشیاء پر عائد کیے ہیں فی الحال ان مصنوعات کی وضاحت نہیں کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے تجارتی نمائندے رابرٹ لائتھائزر کو چینی اشیاء کی مجوزہ فہرست تیار کرنے کی ہداہت ہے، جن پر یہ محصولات عائد کیے جائیں گے۔

امریکا 15 روز میں چین کےغیرمنصفانہ تجارتی اقدامات کے حوالے سے تحقیقاتی رپورٹ جاری کرے گا جس میں امریکی ٹیکنالوجی کی چوری میں ملوث چینی کمپنیوں کی فہرست بھی شامل ہو گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ لائتھائزر کو چین کے خلاف عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) میں بھی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، جہاں امریکی کمپنیاں اپنی ٹیکنالوجی چین کو لائسنس جاری کرنے سے روکیں گی۔

دوسری جانب چین کے وزیر تجارت کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین تجارتی جنگ سے خوف زدہ نہیں ہے، امریکا دونوں ملکوں کی باہمی تجارت کو خطرے میں ڈالنے سے گریز کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین ہر طرح کے چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہم امریکا کو متنبہ کرتے ہیں کہ اپنی ان جارحانہ پالیسیوں سے باز رہے۔

چینی وزارت تجارت نے اعلان کیا ہے کہ چین نے بھی امریکی مصنوعات کی درآمدات پر تین ارب ڈالر کے ٹیکسز عائد کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ جس میں امریکا سے درآمد ہونے والا سور کا گوشت، لوہے کے پائپ اور الومینیم مصنوعات اوردیگر اشیاء شامل ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -