جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

پاک افغان کشیدگی کم کرانے میں ثالثی بننے کو تیار ہیں،امریکی ترجمان جان کربی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے طورخم بارڈر پر پاکستان اور افغانستان فورسز کے درمیان کشیدگی کو کم کرانے کے لیے رابطے شروع کردیئے ہیں۔

نیوزبریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکہ پاک افغان بارڈر کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور دونوں ممالک سے رابطے میں ہیں تاکہ سرحد پر جاری کشیدگی کم کرنے اپنا کردار ادا کرسکیں،۔

انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ امریکہ چاہتا ہے کہ حالات مزید خرابی کی طرف نہ جائیں اس لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پوری کوششیں بھی کررہے ہیں،خطہ میں پائیدار امن کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔

امریکی ترجمان جان کربی نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوں افغانستان اور پاکستان کے نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن کی سربراہی میں امریکی وفد نے بھی پاکستان کادورہ کیا تھا اور معاملات کو سلجھانے کی کوشش کی تھی۔

اس موقع پر بھارتی صحافی کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان کی گمشدگی اور کراچی کی صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ شہر کی اس صورتحال پر امریکہ کو تشویش ہے،انسانی حقوق کی خلاف کہیں بھی ہو قابلِ مذمت ہے۔

یاد رہے پاکستان اپنی حدود کے 37 میٹر اندر گیٹ کی تعمیر کررہاہے لیکن اس پر افغان فورسز نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں گزشتہ روز پاک فوج کے میجر جواد چنگیزی شہید ہوگئے تھے جبکہ درجن بھرجوان زخمی ہیں۔

تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ امریکہ کو افغان فورسز کی کھلی جارحیت پر افغانستان میں بیٹھ کر افغان فورسز کی حوصلہ افزائی کی بجائے اُنہیں کنٹرول کرے اور افغان امن مزاکرات کے لیے راہ ہموار کرے،اسی میں پائیدار امن کی ضمانت پنہاں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں