تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

عمران خان پر قاتلانہ حملہ، امریکا، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، او آئی سی کی مذمت

عمران خان پر قاتلانہ حملے کی امریکا، برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، او آئی سی نے شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے بعد امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے بھی عمران خانپر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک پُرامن احتجاج کی قیادت کر رہے تھے جب گولیاں چلنے لگیں، پاکستانی حکومت فوری جامع تحقیقات کرے تاکہ پتہ چل سکے حملے میں کون ملوث ہے، پاکستان میں عوام کو سیاسی قائدین، سیاسی نظریات کی پیروی کی آزادی ہونی چاہیے، انہوں نے عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے عمران خان پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سیاست میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

سعودی عرب نے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے کی ہے، سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہر مشکل گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب پاکستانی عوام کی سلامتی، خوشحالی کے خواہاں ہیں۔

اوی آئی سی نے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے، اسلامی تعاون تنظیم کے چیئرمین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، تشدد، انتہا پسندی، دہشت گردی کی چاہے کوئی بھی شکل ہو قابل مذمت ہے، جنرل سیکرٹریٹ نے تشدد، دہشت گردی کے خلاف اپنے بھرپورعزم کی تجدید کی، سلامتی، استحکام کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

او آئی سی کی جانب سے پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں لارڈ قربان حسین، برطانوی رکن پارلیمنٹ قربان حسین، یورپین پارلیمنٹ کے سابق رکن امجد بشیر نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -