جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

’سب سے پہلے امریکا‘ کی پالیسی ہی معاہدے کو ممکن بنا سکتی ہے، نائب صدر ایران

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (12 اپریل 2026): ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کامیاب مذاکرات اور کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے امریکا کی جانب سے ’سب سے پہلے امریکا‘ کی پالیسی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

نائب صدر محمد رضا عارف نے ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ امریکا کے وفد کو مذاکرات میں امریکی پالیسی پر توجہ دینی چاہیے، اسرائیل کی پالیسی پر نہیں، انھوں نے لکھا اگر امریکی نمائندے سب سے پہلے امریکا کے مفاد پر توجہ دیں تو ایسا معاہدہ ممکن ہے جو باہمی طور پر فائدہ مند ہو۔

انھوں نے خبردار کیا کہ اگر مذاکرات میں ایجنڈا ’سب سے پہلے اسرائیل‘ ہوا تو پھر کوئی ڈیل نہیں ہو سکے گی، اور اس کی دنیا کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، کیوں کہ ایران اپنے دفاع کو پہلے سے کہیں زیادہ بھرپور طریقے سے جاری رکھے گا۔

بری خبر ہے، ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہو سکا، امریکا واپس جا رہے ہیں، نائب صدر جے ڈی وینس

واضح رہے کہ امریکا اور ایران اسلام آباد مذاکرات میں کسی ڈیل تک نہیں پہنچ سکے ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ ایران نے ان کی شرائط قبول نہیں کیں، اس لیے واپس جا رہے ہیں، معاہدہ نہ ہونا امریکا کے لیے اتنی بری خبر نہیں جتنی ایران کے لیے ہے۔

انھوں نے کہا ہم نے ایک حتمی اور بہترین آفر پیش کی ہے، دیکھتے ہیں ایران قبول کرتا ہے یا نہیں، ہم نے اپنی ریڈ لائن بتا دی ہے کہ ایران یقین دہانی کرائے ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں