مذہبی آزادی، امریکا نے پاکستان سمیت 11 ممالک کو واش لسٹ میں شامل کرلیا America
The news is by your side.

Advertisement

مذہبی آزادی، امریکا نے پاکستان سمیت 11 ممالک کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا

واشنگٹن : امریکا نے پاکستان کے علاوہ 10 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے پر اپنی واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے.

تفصیلات کے مطابق دنیا پر اپنی دھاک بیٹھانے کے شوقین امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور نفرت آمیز فیصلہ کرتے ہوئے 11 ممالک کو واچ لسٹ میں شامل کرلیا ہے.

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں پاکستان سمیت سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان، سوڈان، اریٹریا، برما، شمالی کوریا، چین اور ایران کو شامل کیا گیا ہے.

بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان کو مذہبی آزادی کے خلاف کام کرنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ اکنامک کونسل کی سفارش پر کیا گیا.

خیال رہے اس قبل سال نو کے آغاز پر ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان کے خلاف نفرت آمیز لہجہ اختیار کرتے ہوئے الزمات کی بھرمار کی تھی جسے قومی سیاسی و عسکری قیادت نے یکسر مسترد کردیا تھا.

دوسری جانب امریکی آف فارن ایسٹ کنٹرول نے تین پاکستانیوں حیات اللہ، علی محمد ابو تراب اور عنایت الرحمان پاکستانی تنظیم امریکی فہرست میں جماعت الدعوة قران و سنت کی ویلفیئراینڈڈیولپمنٹ آرگنائزیشن پر پابندی عائد کردی ہے.

بین الااقوامی خبر رساں ایجنسی نے امریکی دستاویزات کے حوالے بتایا ہے کہ جن تین افراد اور تنظیم کو پابندی لگائی گئی ہے انہیں 5 نومبر2017 میں پابندی کی فہرست میں ایگزیکٹو آرڈر نمبر 13224 کے تحت شامل کیا گیا تھا.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں