منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

پاکستان آئی ایم ایف کا قرضہ چینی قرض سے پہلے لوٹا دے گا، امریکی محکمہ خزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ خزانہ کے عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان چین سے ملنے والے قرض سے قبل ہی عالمی مالیاتی فنڈ کا قرضہ واپس کردے گا۔

اس حوالے سے امریکی نائب وزیرخزانہ ڈیوڈ میلپاس کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کو سرمایہ مہیا ہونے سے پہلے ہی حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کی رقم لوٹا چکی ہو گی۔

ٹرمپ انتظامیہ چین کی جانب سے مختلف ممالک کو سرمایے کی فراہمی میں شفافیت کی خواہاں ہے اور اس میں پاکستان بھی شامل ہے، ان کا کہنا تھا کہ سال2013کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان چھ ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے مذاکرات کر رہا ہے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے چھٹکارے کے لیے معاشی سفارت کاری کا سہارا لینا ہوگا، وزیرِ خارجہ

مقامی میڈیا کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس سلسلے میں کوئی ڈیل جنوری کے وسط تک طے پا سکتی ہے۔ امریکی نائب وزیرخزانہ ڈیوڈ میلپاس نے سینیٹ کو بتایا کہ ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ پاکستان اور چین نے اس قرض کی شرائط ظاہر نہیں کی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کے آغاز پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کو پاکستان کو ایسا قرض نہیں دینا چاہیے، جو چین کو قرضہ واپس کرنے کے لیے استعمال ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں