تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

دادو : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

عراق میں امریکی ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار‘7فوجی ہلاک

بغداد: عراق کے مغربی حصّے میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ایئر کرافٹ میں موجودامریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے مغربی صوبے الانبار کے علاقے القائم میں امریکی فوجیوں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والا ہیلی کاپٹرحادثے کے بعد گرکر تباہ ہوگیا۔

امریکی آرمی کے اعلیٰ حکام نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ زخمیوں کو ریسکیو کرنے اور لڑائی کے لیے استعمال ہونے والا ایچ ایچ 60 پیو ہاوک ہیلی کاپٹر، بلیک ہاک حادثے کو حادثہ پیش آیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایئر کرافٹ میں سات امریکی فوجی بھی موجود تھے جن کے زندہ بچنے  کی تاحال کوئی امید نہیں ہے۔

امریکی آرمی کے حکام نے مزید بتایا کہ امدادی ٹیمیں اور تفتیشی افسران جائے حادثہ پر موجود ہیں اور تحقیقات کی جارہی ہیں کہ حادثہ پیش آنے کی وجوہات کیا ہیں، البتہ خبررساں اداروں کو حادثے کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

امریکی حکام نے بتایا کہ امریکا کی مسلح افواج کے 5000 سے زائد فوجی اس وقت عراق میں داعش کے خلاف جاری جنگ کا حصّہ ہیں، فوجی دستوں میں مشیر، اساتید، اور خصوصی فورسز بھی شامل ہے۔

عراق میں داعش کے خاتمے کےلیے امریکی اور اتحادی افواج کی زمینی و فضائی کارروائیاں جاری ہیں، اور گذشتہ دوسال سے امریکی بحریہ کے جنگی شپ یو ایس ایس باکسر اورجنگی طیارے یو ایس ایس ہیری بھی عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا نے سن 2003 میں کیمیائی ہتھیاروں کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے عراق میں اپنی مسلح افواج کو داخل کیا تھا، لگ بھگ پانچ سال کی جنگ کے بعد امریکا نے ستمبر 2007 میں 168،000 فوجیوں کو واپس بُلا لیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

- Advertisement -