تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

خدا کی قدرت: نابینا لڑکا کانوں سے دیکھنے لگا

واشنگٹن: امریکا میں ایک نابینا نوجوان میں کیڑوں کی طرح دیکھنے کی صلاحیت پیدا ہوگئی، آنکھیں نہ ہونے کے باوجود وہ سائیکل چلاتا، باسکٹ بال کھیلتا اور اسکیٹنگ کرتا ہے، لوگوں نے اس عمل کو معجزہ قرار دے د یا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے رہائشی لڑکے بین انڈروڈ کی آنکھیں 3 برس کی عمر میں کینسر کے سبب ضائع ہوگئی تھیں جس کے بعد سے وہ پتھر سے بنی ہوئی آنکھیں استعمال کرتا ہے۔

جب وہ گھر سے باہر نکلتا ہے تو جیب سے آنکھیں نکال کر انہیں پانی سے دھوتا ہے اور انہیں آنکھوں کی جگہ رکھ لیتا ہے جیسا کہ ویڈیو میں نظر آرہا ہے۔

حیرت انگیز طور پر اس شخص کو نابینا ہونے کے باوجود دیکھنے کی صلاحیت خدا کی طرف سے عطا ہوچکی ہے، اس لڑکے کو دیکھ کر اور اس کا امتحان لے کر بیشتر افراد اسے نظر آنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔

اس عمل میں کسی قسم کی سائنس کا دخل نہیں بلکہ یہ خدا کی طرف سے اسے نابینا ہونے کے جواب میں دی گئی ایک صلاحیت ہے۔

ویڈیو دیکھیں:

دنیا حیران ہے کہ وہ آنکھوں کے بغیر کیسے دیکھتا ہے کیوں کہ وہ نارمل انسانوں کی طرح سائیکل چلاتا ہے، باسکٹ بال کھیلتا ہے اور بال ٹھیک ٹھیک گول کے مقام پر پھینکتا ہے حتیٰ کہ کھلے عام سڑک پر اسکیٹنگ کرتا ہے، اس قدر متوازن طریقے سے اسکیٹنگ کرنا تو ہر آنکھوں والے شخص کے لیے بھی ممکن نہیں جس طرح یہ نابینا کرتا ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق وہ یہ سب ایکولوکیشن سسٹم کے تحت کرتا ہے جس طرح چمگادڑ اور ڈولفن آواز کی چیزوں سے ٹکرا کر لوٹنے والے لہروں سے اس کی ہیت اور دوری کا اندازہ لگاتے ہیں لیکن کسی انسان میں ایسی صلاحیت پیدا ہونا کسی معجزے سے کم نہیں۔

یہ بھی دیکھیں:

اس بات کو آسان الفاظ میں کہیں تو کینسر نے اس کی آنکھیں چھین لیں تو خدا نے اس کے کانوں کو اس کی آنکھیں بنا دیا ہے جس سے وہ روزہ مرہ کے معمولات زندگی عام انسانوں کی طرح ادا کررہا ہے جس پر لوگ انتہائی حیران ہیں۔

Comments

- Advertisement -