تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

امریکا، برطانیہ، نیدر لینڈ کے سفیر بھی گرین شرٹس کی جیت کے خواہشمند

آج میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جا رہا ہے، پاکستان میں متعین غیر ملکی سفرا بھی گرین شرٹس کی فتح کے خواہشمند ہیں۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت اور قومی کپتان بابر اعظم کو ٹرافی اٹھائے دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اس کے ساتھ ہی انہوں نے گرین شرٹ بھی نکال لی ہے جو وہ میچ سے قبل پہنیں گے۔

امریکی سفیر نے ٹویٹ می لکھا ہے کہ امید ہے کہ بابر اعظم کامیاب لوٹیں گے اور ٹرافی گھر لے کر آئیں گے۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 30 سال بعد پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل ہو رہا ہے، جس کے لیے پرجوش ہوں اور دونوں ٹیموں سے اچھے کھیل کی امید ہے۔

ٹرنر نے مزید کہا کہ تاریخ کو دہرانے کیلیے 30 سال کا انتظارکرنا پڑا، میرا دل انگلینڈ کے ساتھ ہے لیکن پاکستان فائنل جیتا تو دل دل پاکستان گاؤں گا۔

برطانوی ہائی کشمنر نے یہ بھی کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ اور پاکستان کی بولنگ دنیا بھر میں لاجواب ہے، جیسے دونوں ممالک کی دوستی بے مثال ہے۔

پاکستان میں نیدر لینڈ کی سفیر واؤٹر پلمپ بھی پاکستانی ٹیم کی جیت کے لیے پرامید ہے اور اپنا ایک ویڈیو ٹوئٹر پیغام شیئر کیا ہے جس میں وہ گرین شرٹس پہنے کرکٹ کھیلتے دکھائی دیتی ہیں ساتھ ہی اپنے پیغام میں کہا کہ ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ خوشی ہے کہ نیڈر لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کیلیے مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں، آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کیلیے پُرجوش ہوں، دونوں ٹیموں کےدرمیان میچ ضرور دیکھوں گی۔

 

جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگرلوٹنز بھی پاکستانی ٹیم کے مداح نکلے اور گرین شرٹس پہنچ کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فٹبال، والی بال کے ساتھ اب کرکٹ میچ بھی اہم ہے۔

Comments

- Advertisement -