تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

تین دہائیوں سے ایک ہی ٹافی تحفے میں دینے والے امریکی شہری

واشنگٹن : امریکی ریاست نیوہیمپشائر میں مقیم دو بھائی گزشتہ تین دہائیوں سے ایک ہی ٹافی ایک دوسرے کو بطور تحفہ دے رہے ہیں۔

مسیحی برادری اپنے سب سے بڑے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر ایک دوسرے کو تحائف پیش کرتے ہیں، یہی سلسلہ امریکی ریاست نیوہیمپشائر کے دو بھائی میں گزشتہ کئی برسوں سے جاری رکھے ہوئے ہیں مگر ان کا تحفہ بہت دلچسپ ہے۔

امریکی بھائی گزشتہ تیس سالوں سے ایک ہی ٹافی ایک دوسرے کو تحفے میں دئیے جارہے ہیں، جو یقیناً قارئین کے لیے حیران ہے۔

یہ سلسلہ 1987 میں اس وقت شروع ہوا جب ریان واسن نے کرسمس کے لیے مذاق کے طور پر اپنے بھائی ایرک واسن کو مختلف پھلوں کے ذائقوں کے ساتھ ایک 10 رول فرینک فورڈ ’سانتا کینڈی بک‘ دی، اس کا خیال تھا کہ ایرک اسے پسند نہیں کرے گا۔

ایرک نے یہ ٹافی رکھ لی اور اگلے برس ریان واسن کو وہ بطور تحفہ پیش کردی جسے دیکھ کر ریان فوراً پہچان گئے کہ یہ وہی کینڈی ہے جو انہوں نے دی تھی۔

بس یہاں سے ایک ہی کینڈی ہر سال ایک دوسرے کو دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا اور 1987 میں خریدی گئی ٹافی اب تک دونوں بھائی کے درمیان گھوم رہی ہے اور اب یہ ایک رسم بن گئی جسے ان کے دوست اور رشتے دار اپناچکے ہیں۔

پچھلے برس یہ ٹافی ریان واسن کو ایک ریسٹورنٹ میں چاندی کی پلیٹ میں پیش کی گئی تھی، اب رواں برس ریان کی باری ہے اپنے بھائی ایرک کو ٹافی دینے کی۔

جس کےلیے ریان واسن نے اس ٹافی سے متعلق نئے آئیڈیاز کے لیے سوشل میڈیا پر ایک گروپ کا رخ کیا۔ جہاں اسے پیزا کی ڈیلیوری یا کرسمس کیرولرز کے ذریعے پہنچانے، کتاب یا کیک میں چھپانے کے مشورے دیے گئے۔

Comments

- Advertisement -