کراچی: شہرقائد کے نوجوانوں نے امریکن چوپر نامی موٹرسائیکل کو ایک درمیانے درجے کے گیراج میں تیار کرکے دیکھنے والوں کی عقل کو دنگ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نوجوان راشد حسین نے امریکن چوپر نامی اس بائیک کو خود ڈیزائن کرکے کراچی کے ایک مقامی ورکشاپ سے تیار کرایا ہے۔
راشد حسین کے مطابق انہوں اس موٹر سائیکل کو مکمل طور پر ڈیزائن کیا اور برہان الدین نامی مکینک نے اسے اپنی ورکشاپ ‘کسٹم کرافٹ چوپر‘ میں تیار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس موٹر سائیکل کو ڈیزائن سے تکمیل تک دو سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے اور اس کے لیے انہوں نے انجن‘ چیسز اور وہیل رموں کے علاوہ کوئی بھی چیز خریدی نہیں گئی ہے بلکہ اسے مکمل طور پر ورکشاپ میں تیار کیا گیا ہے ۔
Bike rider in Karachi pic.twitter.com/EbYoLscOvB
— Fawwad Raza (@fawwad_raza) June 7, 2017
موٹرسائیکل تیار کرنے والے مکینک برہان الدین کے مطابق یہ حسین امریکن چوپر ہونڈا 175 سی سی کے چیسز پر تیار کی گئی ہے اور اس سلسلے میں تمام تر آلٹریشن خود سے کی گئی ہیں۔
راشد حسین نے اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہ اس موٹر سائیکل کی تکمیل ایک لمبی کہانی ہے‘ یہ ان کا بچپن کا خواب تھا اورشاید زندگی کی واحد اور آخری خواہش بھی یہی تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پر بائیک کی تیاری میں دو سال چار ماہ کا عرصہ لگا اوراللہ کی مدد شاملِ حال رہی جس کے سبب بالاخر ان کا یہ خواب تکمیل کو پہنچا۔
جب یہ موٹر سائیکل اور اس کا سوار سڑک پر نکلتے ہیں تو اس کی سج دھج اور شان وشوکت دیکھ کردیکھنے والوں کی آنکھیں خیرہ ہوجاتی ہیں اور ایک نظردیکھنے والے اسے اس وقت تک نظر بھر کردیکھتے رہتے ہیں جب تک یہ امریکن چوپر ان کی نظروں سے اوجھل نہیں ہوجاتی۔
پہلے اوربعد کی تصاویر
اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔