تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ بھی ٹرمپ کی زبان بولنے لگے

واشنگٹن: امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ پاکستان ان دہشت گردوں کو پناہ فراہم کر رہا ہے جو امریکا اور دنیا بھر کے امن کے لیے خطرہ ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف ٹاک شو ’فیس دی نیشن‘ میں بات کرتے ہوئے کیا، سربراہ سی آئی اے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف دہراتے ہوئے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کو جائے پناہ کی فراہمی ناقابل قبول ہے.

ایک سوال کے جواب میں امریکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کی وجہ سے ہی سیکیورٹی کی مد میں دی جانے والی 2 ارب ڈالر کی امداد معطل کی ہے اور پابندیوں کا سلسلہ طوالت بھی اختیار کرسکتا ہے.

انہوں نے پاکستان سے حالات خوشگوار ہونے سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر پاکستان نے اپنے مسائل پرقابو پالیا اور جن تحفظات کی جانب نشاندہی کی گئی ہے اسے دور کردیا گیا توپاکستان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے میں خوشی ہوگی.

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے مزید کہا کہ اگر پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کی تو امریکا اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں.

خیال رہے پاکستان نے امریکی الزمات کی سخت زبان میں مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے پناہ جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اور اس کے عوض وہ عالمی طور پر امداد نہیں بلکہ قربانیوں کو تسلیم کیے جانے کا خواہاں ہے.

Comments

- Advertisement -