واشنگٹن (3 مارچ 2026): امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے قد آدم انسان نما روبوٹک فوجی تیار کر لیے ہیں جو اے آئی کے ذریعہ کنٹرول کیے جائیں گے۔
موجودہ دور مصنوعی ذہانت کا دور ہے اور آرٹیفیشنل انٹیلی جنس ہر شعبہ زندگی میں داخل ہوچکی ہے۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے اے آئی روبوٹک فوجی تیار کر کے سائنسی ایجادات کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔
امریکی ٹیک کمپنی فاؤنڈیشن نے دنیا کا پہلا اے آئی سے چلنے والا انسان نما روبوٹک فوجی تیار کر لیا ہے جس کا نام فینٹم ایم کے ون رکھا ہے۔
5 فٹ 11 انچ قامت اور 180 پاؤنڈ وزنی یہ ہیومنائیڈ روبوٹ 5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ سکتا ہے اور روایتی طور پر انسانی دستوں کے ذریعہ سنبھالے جانے والے اعلیٰ خطرے والے کام انجام دے سکتا ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ روبوٹک سپاہی فوجی تنصیبات کی تعمیر، اپنے مورچوں کا دفاع اور دشمن کے مورچے تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مشن ایسے روبوٹ بنانا ہے جو جنگ کے میدان میں خطرناک کارروائیوں کو سنبھالنے کے قابل ہوں تاکہ انسانی فوجیوں کو لاحق خطرات کو کم کیا جا سکے۔
کمپنی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ فینٹم MK-1 میں امریکی فوج بھرپور دلچسپی لے رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


