گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سےامریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کی ملاقات -
The news is by your side.

Advertisement

گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سےامریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ کی ملاقات

کراچی :گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا دخان پاکستان کے امن سے ہی خطے کا امن وابستہ ہے اس بات کی اہمیت کا اقرار عالمی برادری بار ہا کرچکی ہے.

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبا دخان سے امریکی قونصل جنرل برائن ہیتھ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی،پاکستان کا سب سے بڑا اور دنیا میں آبادی کے لحاظ سے تسلیم شدہ بڑے شہر کی حیثیت رکھتا ہے،اس شہر کا پُر امن رہنا پورے ملک میں امن کی ضمانت ہے.

گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعدشہر میں امن و امان اور سیکورٹی کی صورت حال میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور آج اس تبدیلی کو دنیا بھی تسلیم کررہی ہے،یہ تیزی سے ایک پُر امن شہر کے طور پر اپنی شناخت اور مقام بنا رہا ہے.

اُن کا مزید کہنا تھا کہ یہی وقت ہے کہ امریکہ سمیت دیگر ترقیاتی ممالک اس شہرمیں سرمایہ کاری کریں،کیونکہ اس شہر نے ناموزوں حالات میں بھی صنعت کاروں،سرمایہ کار اور تاجروں کو کبھی مایوس نہیں کیا،آج کراچی منافع بخش کاروبار کی ضمانت ہے.

امریکی قونصل جنرل نے اعتراف کیا کہ کراچی میں امن و امان کے قیام کے ساتھ ہی بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے،انہوں نے کہاکہ اُن کی کو شش ہوگی کہ امریکی سرمایہ کار اس شہر کی بدلتی ہوئی مثبت صورت حال کا فائدہ اٹھانے کے لیے بھرپور سرمایہ کاری کریں.

یاد رہے امریکہ کے یو ایس ایڈ کے ذریعے کی جانے والی کوششوں کابراہ راست فائدہ غریب اور متوسط طبقے کو پہنچ رہا ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں