تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

نئی ایرانی ایپلی کیشن میں امریکا مردہ باد کے نعرے

تہران: ایران اس وقت ایک نئی میسجنگ ایپلی کیشن کے فروغ پر کام کررہا ہے، اس ایپلی کیشن میں کئی ایموجیز دی گئی ہیں جن میں امریکا مردہ باد کا نعرہ بھی شامل ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مقامی طور پر تیار کی گئی یہ نئی ایپلی کیشن ٹیلی گرام کے متبادل کے طور پر تیار کی جارہی ہے، ملک میں حالیہ احتجاجی مظاہروں اور شورشوں میں اہم کردار کے سبب ایرانی حکام کی جانب سے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مذکورہ نئی ایپلی کیشن کا نام سوروش ہے اس میں بہت سی ایموجی متعارف کرائی گئی ہیں، ان میں حجاب پہننے والی خواتین اور ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کی تصویر کے علاوہ ایران مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد سے متعلق ایموجیز شامل ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ سوروش ڈاؤن لوڈ کرنے والے پہلے 5 صارفین کو سونے کے سکوں کے شکل میں انعامات دئیے جائیں گے، پاسداران نے اس مقابلے کا اعلان ٹیلی گرام پر اپنے صفحے پر کیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای اس نئی ایپلی کیشن میں رجسٹر ہونے والی سب سے پہلی شخصیت ہیں، انہوں نے ٹیلی گرام میں اپنے اکاؤنٹ کو بند کرنے اور سوروش میں اکاؤنٹ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق ایران میں ٹیلی گرام استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 5 کروڑ کے لگ بھگ ہے جبکہ سوروش ایپلی کیشن میں اب تک 50 لاکھ صارفین اپنا اندراج کراچکے ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران میں علی خامنہ ای، صدر حسن روحانی اور دیگر سینئر عہدیداران کثرت کے ساتھ ٹویٹر استعمال کررہے ہیں جبکہ ایران میں سرکاری طور پر ٹویٹر کو بلاک کردیا گیا ہے، خامنہ ای کے ٹویٹر پر مختلف زبانوں میں 7 اکاؤنٹس ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -