آرمی چیف قمر باجوہ سے امریکی وفد کی ملاقات qamar bajwa
The news is by your side.

Advertisement

آرمی چیف قمر باجوہ سے امریکی وفد کی ملاقات

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے تمام تر مشکلات کے باوجود بہت کاوشیں کی ہیں اور ملکی مستقبل، عوام کی خواہشات کے مطابق کوششیں جاری رکھیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل کی سربراہی میں امریکی وفد سے ملاقات کے دوران کیا جو آج جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتِ حال پر بھی گفتگو کی گئی جب کہ امریکی وفد کی جانب سے جنوبی ایشیا پر امریکی پالیسی کے خدوخال پر بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وفد نے جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی حکمت عملی سے آگاہ کیا اورعلاقائی سیکیورٹی بالخصوص افغانستان کی صورت حال تفصیلی جائزہ بھی پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف قمر باجوہ نے امریکی وفد کو خطے میں امن واستحکام سے متعلق پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا اور وفد کو پاکستانی افواج اورعوام کی قربانیوں سے متعلق تفصیلات بتائیں۔


  یہ بھی پڑھیں : غیر ملکیوں کی بازیابی پاک فوج کا احسن اقدام ہے، ڈونلڈ ٹرمپ


آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا اور پاک فوج کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں