تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

"کیا امریکی جمہوریت انحطاط پذیر ہوگئی؟ "

بیجنگ: امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی توقع کے مطابق امریکہ آج متحد نہیں،جس کی وجہ سے امریکی جمہوریت انحطاط پذیر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیویارکر نے امریکی جمہوریت کے انحطاط پذیر ہونے کے اسباب بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ریپبلکن کے زیر کنٹرول ریاستی مقننہ ایسے اقدامات کر رہی ہیں جس کی وجہ سے بہت سارے امریکیوں کے لئے ووٹ ڈالنا مشکل ہوجائے گا۔

اخبار لکھتا ہے کہ سینیٹ میں ری پبلکنز نے چھ جنوری کے کانگریس ہنگامے کی تحقیقات کرنے والے مجوزہ دو طرفہ پینل کو روک دیا ہے، جس پر اقلیتی رہنما مچ میک کونیل کا کہنا ہے کہ چھ جنوری کو ہونے والے فسادات کی تحقیقات بے معنی ہے کیونکہ اس میں کوئی نئی حقیقت نہیں ہوگی، یہ سب کسی صحت مند جمہوریت کی علامت نہیں ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہےکہ بائیڈن چھ جنوری کے واقعے کی تحقیقات کے لئے ری پبلکن کے تاخیری حربوں اور یہاں تک کہ "ڈونلڈ ٹرمپ” کانام بھی نہیں لے رہے، جس سے ڈیموکریٹس کے غم وغصے میں اضافہ ہورہا ہے جو ریپبلکن پارٹی کی جانب سے آئے روز کی اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دینا چاہتے ہیں۔

امریکی اخبار نیویارکر نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ صدر کے قانون سازی کے ایجنڈا کے لئے امکانات غیر یقینی کا شکار ہیں اور وہائٹ ہاؤس بائیڈن کے انفراسٹرکچر بل پر دو طرفہ مذاکرات کو ترک کر سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -