اسلام آباد : امریکی ایمبیسی نے پاکستان میں جاری پی ایس ایل ٹو کی کامیاب ترین ٹیموں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی ویڈیو کا اجراء کیا ہے۔
امریکی ایمبیسی نے یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فیس بک پر اپنے صفحے پر جا ری کی ہے جس میں مرد و خواتین نے پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں اور سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی ٹی شرٹ زیب تن کیے خراج تحسین پیش کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشاور زلمی، کوئٹی گلیڈی ایئٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹی شرٹ زیب تن کیے نوجوان مرد و خواتین محو رقص ہیں اور پی ایس ایل مقابلوں کے سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
امریکن ایمبیسی نے یہ ویڈیو پی ایس ایل ٹو کے موقع پر پاکستانی شائقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تیار کروائی اور فیس بک پر اپنے آفیشل پیج پر شیئر کیا جسے ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور اپنے تبصروں میں پی ایس ایل کے انعقاد پر مسرت کا ظہار کرتے ہوئے اسے بڑی کامیابی قرار دیا۔