تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ارب پتی تاجر کا 18 کروڑ روپے سے زائد کا پیٹرول مفت دینے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر امریکی شہری نے اٹھارہ کروڑ روپے سے زائد کا پیٹرول مفت دینے کا اعلان کردیا۔

کروڑوں روپے کا پیٹرول مفت میں دینے والے امریکی ارب پتی اور میئر کیلئے سابق امیدوار ڈاکٹر ولی ولسن ایک انسان دوست شخصیت ہیں، جو ماضی میں بھی 10 لاکھ ڈالر پیٹرول مفت تقسیم کرچکے ہیں۔

منصوبے کے تحت شہر بھر کے 50 پمپوں پر فی شخص 50 ڈالر تک کا پیٹرول حاصل کرسکے گا، جس کے بعد شہر کے پیٹرول پمپوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

ڈاکٹر ولی ولسن کا کہنا ہے کہ ہر پمپ بیس ہزار ڈالر کا پیٹرول مفت دے گا جس کی رقم پہلے ہی ادا کی جاچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی تاجر کی اس انسانی ہمدردی کے باعث شہر میں انتہائی بے نظمی پیدا ہوگئی تھی کیوں کہ گاڑیوں کی لمبی قطاروں کے باعث متعدد سڑکیں بند اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی تھی۔

ٹریفک کی بدترین صورتحال دیکھ کر پولیس کو انتظامات سنبھالنے پڑے اور ڈاکٹر ولی ولسن کو لوگوں سے نظم و ضبط برقرار رکھنے کی درخواست کرنا پڑیں۔

Free gas Chicago: Businessman Willie Wilson expanding giveaway to suburban  Cook County, donating $1M next week - ABC7 Chicago

 

خیال رہے کہ امریکی شہریوں کو ان دنوں تاریخی مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کا گزارا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -