تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

امریکی رکن پارلیمنٹ ڈین جانسن نے خود کشی کرلی

واشنگٹن : ریپبلکن پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈین جانسن نے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے اُن پر کم عمر لڑکی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام تھا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی رکن پارلیمنٹ کی خودکشی کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب 57 سالہ ڈین جانسن نے ماؤنٹ واشنگٹن پُل کے نزدیک اپنی پستول سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی.

امریکی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کینٹکی کی نمائندگی کرنے والے ڈین جانسن کی لاش اُن کی گاڑی کے نزدیک ماؤنٹ واشنگٹن پُل کے نزدیک ملی جب کہ آلہ خودکشی بھی لاش کے قریب سے برآمد کرلیا گیا ہے.

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رکن پارلیمنٹ کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں آج اُن کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا تاہم ابتدائی مشاہد ے سے خودکشی کرنے کی تصدیق ہوتی ہے.

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ وجہ خودکشی کے حوالےسے کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اور عینی شاہدین کے قلم بند بیانات کی روشنی میں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے گا.

خیال رہے کہ رکن پارلیمنٹ جانسن کو کینٹکی تحقیقاتی مرکز کی جانب سے اپنی بیٹی کی 17 سالہ دوست کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مقدمے کا سامنا تھا جس پر وہ شدید زہنی دباؤ میں تھے.

جنسی حملے کا واقعہ الزام 2012 میں سامنے آیا تھا اور اس الزام کے نتیجے میں کانگریس میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹک رہ نماؤں نے ڈین جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر رکھا تھا اور انہیں عوامی دباؤ کا بھی سامنا تھا.

تاہم یاد رہے کہ ڈین جانسن نے جنسی ہراسیت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ یہ محض مخالف جماعت ڈیمو کریٹس کی جانب سے اُن کی ساکھ بدنام کرنے کی مہم کا حصہ ہے.

یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ڈین جانسن نے سابق صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباما کو بندر اور بندریا سے تشبیہ دی تھی اُن کے اس متنازعہ بیان نے ایک بڑا ہنگامہ برپا کردیا تھا.

 

Comments

- Advertisement -