تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا یورپ کے خلاف بڑا فیصلہ

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون صارفین کی سیکیورٹی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے پر یورپ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کردیا۔

ان خیالات کا اظہار امریکا کی عالمی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹم کک نے فرانسیسی دارالحکومت میں منعقدہ ویوا ٹیک 2021 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایکٹ ( ڈی ایم اے ) کے تحت آئی فون صارفین کی پرائیویسی ختم کی جارہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔

ٹم کک نے کہا کہ یورپ کا مذکورہ ایکٹ موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے لیے خطرناک اور ٹیکنالوجی قوانین کی خلاف ورزی ہے جب کہ صارفین کے مفادات کے بھی خلاف ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپ ڈی ایم اے کے ذریعے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے اختیارات ختم کرکے مارکیٹ میں اپنی اجارہ داری قائم کرے گا جو موبائل کمپنیوں اور صارفین کے لیے خطرناک ہے۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ٹم کک کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ قانون کا اطلاق 2023 میں ہوگا۔

Comments

- Advertisement -