ابو ظہبی/واشنگٹن : امریکی شہری احمد برہان نے دبئی میں منقعدہ عالمی قرآن مقابلے میں پہلے پوزیشن حاصل کرکے ڈھائی لاکھ درہم اپنے نام کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز متحدہ عرب امارات میں قرآن کریم کی حسن قرت کا 22 واں دبئی عالمی قرآن ایوارڈ کا مقابلہ امریکا کے احمد برہان نے جیت لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کے ثقافت اور سائنٹیفک ایسوسی ایشن کے آڈیٹوریم میں تقسیم ایوارڈ تقریب میں امریکا سے تعلق رکھنے والے احمد برہان نے دبئی عالمی قرآن ایوارڈ کا مقابلہ جیت کر ڈھائی لاکھ درہم کی خطیر رقم انعام میں اپنے نام کرلی ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ قرآن ایوارڈ کے مقابلے میں لیبیا کے حمزہ بشیر اور تیونس کے محمد ماریف نے دوسری پوزیشن حاصل کر کے انعام میں 2 لاکھ درہم وصول کیے جبکہ الجیریا کے احمد حیرکٹ نے چوتھا اور سعودی عرب کے الساوی ابراہیم نے پانچواں انعام حاصل کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی عالمی قرآن ایوارڈ کی تقریب میں امریکا سے شرکت کرنے والے افراد گذشتہ برسوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے رہے ہیں، لیکن یہ پہلی بار ہے کہ امریکی امیدوار نے تقریب میں پہلا انعام حاصل کیا ہے۔
دبئی عالمی قرآن ایوارڈ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ تقریب تین حصّوں میں منعقد ہوتی ہے، پہلے مرحلے میں رمضان المبارک کی پہلی سات راتوں کو دروس کا انقعاد ہوتا ہے، دوسرے مرحلے میں حسن قرت اور تیسرے مرحلے میں سال کی بہترین اسلامی شخصیت کا ایوارڈ دیا جاتا ہے۔
دبئی عالمی قرآن ایوارڈ کی تقریب منعقد کرنے والی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رواں برس پوری دنیا سے 104 امیدواروں نے مقابلے میں شرکت کی تھی۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔