پسرور (4 جون 2026): امریکی خاتون مورس ایشلے مقامی نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ گئی قبول اسلام کے بعد دونوں کا نکاح ہو گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق 36 سالہ امریکی خاتون مورس ایشلے نے نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ کر 21 سالہ کیف الوریٰ سے شادی کر لی۔
نکاح سے قبل مورس ایشلے نے اسلام قبول کیا اور خاتون کا اسلامی نام خدیجہ رکھا گیا۔ امریکی خاتون کا حق مہر 2000 ڈالر رکھا گیا۔
امریکی خاتون اور پاکستانی نوجوان کی سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، جو محبت میں بدلی تو وہ سات سمندر پار پاکستان چلی آئی اور نوجوان کے علاقے کمال پور چشتیاں پہنچ گئی۔
نو مسلم خاتون خدیجہ کا قبول اسلام اور نکاح کے بعد کہنا ہے کہ اس نے کسی دباؤ کے بغیر اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا۔


