تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کروڑوں ڈالرکی لاٹری جیتنے والی خاتون نےنوکری چھوڑدی

نیویارک : امریکہ میں 53 سالہ خاتون نے 75 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی پاور بال جیک پاٹ لاٹری جیت کر نوکری چھوڑ دی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں 53 سالہ خاتون میوس ونسزیک نے75 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی پاور بال جیک پاٹ لاٹری جیت لی۔ امریکی تاریخ میں انعامی رقم کی مناسب سے یہ اب تک کی سب سے بڑی لاٹری ہے۔

میوس ونسزیک نے لاٹری کا ٹکٹ امریکی شہر چیکوپی کے ایک پٹرول پمپ سے خریدا اور ان کی اس لاٹری کے ٹکٹ کا نمبر6،7،16،23،26،4 تھا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے لاٹری جیتنے والی خاتون نے کہا کہ وہ گزشتہ 32 سال سے ایک میڈیکل سینٹر میں کام کررہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اب ملازمت چھوڑ دی ہے اور صرف آرام کرنا چاہتی ہوں۔

میوس ونسزیک کا کہنا تھا کہ انہوں نے لاٹری کے نمبر مختلف برتھ ڈے کی تاریخوں کی مناسب سے خریدے تھے۔

پاور بال جیک پاٹ لاٹری کی انعامی رقم میں سے 50 ہزار ڈالرلاٹری فروخت کرنے والے کو دیے جائیں گے۔

پٹرول اسٹیشن کے مالک باب بالبک کا کہنا ہے کہ وہ 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم کو خیراتی ادارے کو دیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں پاور بال لاٹری کا انعام ایک ارب چھپن کروڑ ڈالر تھا جسے جیتنے والے تین لوگوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹیکس اور دیگر اخراجات نکالنے کےبعد میوس ونسزیک کو 44 کروڑ 33 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -