تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی بھی پریشان، مگر کس سے؟

امریکا میں مہنگائی کی بلند ترین شرح نے ملک کی 40 فیصد آبادی پر مشتمل کمزور طبقے کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔

مہنگائی صرف ہمارے ملک کا ہی مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا اس سے شدید متاثر ہوئی ہے، امریکا جیسی سپر پاور کے عوام  کی بھی اس بڑھتی مہنگائی نے نیندیں اڑا دی ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق امریکا جیسے ملک میں کمزور طبقے کو اشیائے خورونوش اور خدمات کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے سبب سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

ملک میں گزشتہ دسمبر میں افراط زر کی شرح 7فیصد تک پہنچ گئی جو 40 سال کے دوران بلند ترین شرح ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس بڑھتی مہنگائی سے صرف غریب اور مزدور ہی نہیں متوسط طبقہ بھی متاثر ہوا ہے اور بڑھتے اخراجات کے باعث ان کے لیے مشکل وقت کے لیے بچت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ طبقے میں سے اکثر اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا پڑتا ہے اور وہ اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ اپنے سے زیادہ کمانے والوں کے مقابلے میں خوراک اور رہائش جیسی ضروری چیزوں پر خرچ کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -