نیو یارک : امریکی نیوز چینل سی این این نے اپنی سروے رہورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکیوں کی بڑی اکثریت اسرائیل سے بیزار ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی شہریوں کی اسرائیل کو ناپسند کرنے کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی میں بھی اسرائیلی حمایت میں نمایاں کمی ہوگئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی نوجوان آبادی اسرائیل کو منفی 23پوائنٹس تک ناپسند کرتی ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی اس کی حمایت کھونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔
دوسری جانب گزشتہ 4 سال کے دوران امریکا میں فلسطینیوں کی حمایت 40 پوائنٹس تک بڑھی ہے، امریکی تاریخ میں پہلی بار فلسطینیوں کی حمایت اتنا اضافہ ہوا ہے، امریکا میں منفی 23 پوائنٹ افراد نیتن یاہو کو پسند نہیں کرتے۔
امریکا میں 50سال سے کم عمر کے شہریوں میں اسرائیل انتہائی غیرمقبول ہے، 4 سال میں اسرائیلی حمایت 28پوائنٹ سے کم ہوکر منفی 16پوائنٹ تک آگئی۔
ری پبلکن پارٹی کے ووٹرز میں اسرائیلی حمایت منفی 9 پوائنٹ پر پہنچ گئی، ری پبلکن کے علاوہ دیگر امریکی شہریوں میں اسرائیلی حمایت منفی 47 پوائنٹ تک آگئی، اسرائیل کی ڈیمو کریٹس ووٹروں میں حمایت منفی 55پوائنٹس تک گرگئی۔
اس سروے میں مسلمان، یہودی، اور غیر ہسپانوی ایشیائی بالغوں کا اوور سیمپل کیا گیا ہے تاکہ چھوٹے گروپوں کی رائے درست انداز میں معلوم ہو سکے، نتائج کو قومی آبادی کے تناسب کے مطابق وزن دیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


