پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں، امریکیوں نے ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہرادیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کے باعث 81 فیصد امریکی مالی دباؤ کا شکار ہیں، زیادہ تر امریکی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرا رہے ہیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہر 10 میں سے 8 امریکی پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے گھریلو بجٹ میں غیرمعمولی دباؤ محسوس کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق 19 فیصد امریکیوں کی رائے ہے کہ انہیں پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے کوئی فرق محسوس نہیں پڑا۔

63 فیصد امریکیوں نے 27 سے 30 اپریل تک کیے گئے سروے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے صدر ٹرمپ کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

ایرانی اہداف پر حملے، پیار بھری تھپکی ہے، ٹرمپ

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا میں گیسولین کی قیمت بڑھ کر 4 ڈالر 56 سینٹ فی گیلن تک پہنچ گئی، جو ایران جنگ شروع ہونے سے قبل 2 ڈالر 98 سینٹ فی گیلن پر محدود تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں