بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ جعلی تھا، اہم سروے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ہر چار میں سے ایک امریکی سمجھتا ہے کہ وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کے عشائیہ میں ٹرمپ پر مبینہ قاتلانہ حملہ جعلی تھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں خبروں اور معلوماتی ویب سائٹس کی ریٹنگ جاری کرنے والے ادارے نیوز گارڈ نے 28 اپریل سے 4 مئی تک سروے کیا، جائزے میں ایک تہائی ڈیموکریٹس نے حصہ لیا۔

رپورٹس کے مطابق سروے میں 18 سے 29 سال کی عمر کے امریکیوں نے قاتلانہ حملہ جعلی قرار دیا، جبکہ عمر رسیدہ امریکی سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ پر حملہ اصلی تھا۔ 32 فیصد امریکی اس بارے میں فیصلہ نہیں کرپائے کہ حملہ جعلی تھا یا اصلی۔

ٹرمپ پر حملہ کرنے والے ملزم نے عدالت میں‌ الزامات مسترد کردیے

وائٹ ہاؤس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سازشی نظریات کو مسترد کرتے ہیں اور کہا کہ ٹرمپ پر حملہ جعلی سمجھنے والے بیوقوف ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں