تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

امریکا کا دوہرا معیار، پاکستان تشویشناک ممالک میں شامل

واشنگٹن : پاکستان کو تشویشناک ممالک میں شامل کرلیا اور بھارت کو واچ لسٹ تک میں نہیں، امریکا کے دوہرے معیار پر صحافیوں نے امریکی سفیر سموئیل براؤن پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر برائے مذہبی آزادی سیموئیل براؤن بیک نے بھارت کو تشویشناک ممالک کی فہرست میں شامل نہ کرنے سے متعلق پریس کانفرنس میں وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ کمیشن نے بھارت کو تشویشناک ممالک میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر خارجہ پومپیو نے تجویز پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت میں مذہبی آزادی کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اتھایا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بھارت کو نہ تو تشویش والے ممالک اور نہ ہی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا۔

امریکی سفیر برائے مذہبی آزادی سیموئیل براؤن نے کہا کہ بھارت پر فیسلہ سازی کے معاملے پر بات نہیں کرسکتا، مائیک پومپیو بھارت میں مذہبی آزادی کے معاملے پر اچھی طرح آگاہ ہیں۔

صحافیوں نے امریکا کے دوہرے معیار پر براؤن بیک پر سوالات کی بوچھاڑ کردی، صحافیوں نے پوچھا کہ پاکستان کو تشویشناک ممالک میں شامل کرلیا، بھارت کو واچ لسٹ تک میں نہیں۔

امریکی سفیر برائے مذہبی آزادی سیموئل سے صحافیوں نے پوچھا کہ بھارت کو واچ لسٹ میں شامل نہ کرنا، کیا امریکا کا دوہرا معیار نہیں جبکہ بھارت نے تو امریکی کمیشن اراکین کے ویزے بھی منسوخ کردئیے۔

سیموئیل براؤن سے سوال کیا گیا کہ کیا فیصلے پسندیدہ اور ناپسندیدہ کی بنیاد پر کئے جارہے ہیں، جس پر انہوں نے دونوں ممالک میں مذہبی آزادی کے معاملے کا بغور جائزہ لیا جاتا۔

براؤن بیک نے کہا کہ پاکستان، بھارت دونوں ممالک کے دورے کرچکا ہوں، بھارت میں مذہبی اقلیتوں پُرتشدد ایک بڑامسئلہ ہے۔

Comments

- Advertisement -