تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

کروناوائرس لاک ڈاؤن: بھارت میں شادی کی آن لائن تقریب منعقد

نئی دہلی : کرونا وائرس بحران نے شادی کی تقریبات کو بھی آن لائن کردیا، بھارتی شہری نے بھی فریحہ سلطانہ نامی لڑکی سے آن لائن نکاح کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کرونا وائرس نے تباہی مچارکھی ہے جس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے حکومتوں کی جانب سے لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث ایک طرف کو شادی بیاہ پر ہونے والے فضول خرچے کم ہوگئے ہیں تو دوسری طرف نوجوانوں کو آن لائن شادیاں کرنی پڑرہی ہیں۔

ایسی ہی ایک آن لائن شادی بھارتی ریاست تلنگانا کے شہری 28 سالہ نجف نقوی کی ریاست کرناٹکا کی رہائشی 25 سالہ فریحہ سلطانہ سے ہوئی، جن کی شادی رواں ماہ پانچ تاریخ کو ہونا طے پائی تھی لیکن لاک ڈاؤن کی نظر ہوگئی۔

لاک ڈاؤن کے باعث دلہا دلہن نے آن لائن نکاح کرنے کا فیصلہ کیا اور دونوں کا نکاح اسکائپ کے ذریعے پڑھایا گیا جس میں مہمانوں نے بھی آن لائن شرکت اور دلہا دلہن کو مبارک باد دی۔

Comments

- Advertisement -