تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

شبھمن گل کو ’سارہ، سارہ‘ کے نام سے پُکارا جانے لگا؟

بھارتی ٹیم کے بیٹر شبھمن گل کو شائقین کرکٹ نے اداکارہ سارہ علی خان کے نام سے پکارنے لگے؟۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ شبھمن گل کو 208 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

شبھمن گِل کی اننگز میں 9 بلند وبالا چھکے بھی شامل تھے۔

شبھمن گل ڈبل سنچری کرنے والے بھارت کے پانچویں بیٹر ہیں اس سے قبل بھارت کی جانب سے روہت شرما تین بار ڈبل سنچری بناچکے ہیں جبکہ اس فہرست میں وریندر سہواگ، سچن ٹنڈولکر اور ایشان کشن شامل ہیں۔

تاہم شائقین کرکٹ انہیں بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ’سارہ علی خان‘ کے نام سے پکارنے لگے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں سارہ علی خان کے نام سے پکارنے کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب سری لنکا کے خلاف میچ میں وہ باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے۔

شبھمن گل نے اس وائرل ویڈیو پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا ہے لیکن یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

کرکٹر کے مداح اب اس الجھن کا شکار ہوگئے ہیں کہ کس ’سارہ‘ سے متعلق اسٹیڈیم میں آوازیں لگائی گئی ہیں کیا وہ اداکارہ سارہ علی خان ہیں یا پھر سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ ٹنڈولکر ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں شبھمن گل کو سارہ علی خان کے ساتھ مختلف مقامات پر دیکھا جاچکا ہے جس کے بعد سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -